7 مارچ 2015 - 15:38
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ایٹمی معاہدہ

مغربی میڈیا نے خبردی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک غیر سرکاری ایٹمی سمجھوتہ ہواہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرمانروا کے ساتھ ہونےوالی حالیہ ملاقات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے-

اس سلسلے میں دلیل یہ دی جارہی ہےکہ امریکا پاکستانی وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کو بہت ہی قریب سے دیکھ رہا ہے اور ساتھ ہی یہ خبریں بھی ہیں کہ اگر سعودی عرب درخواست کرے گا تو پاکستان اس کو ایٹمی ٹکنالوجی فراہم کردے گا-

امریکی سی آئی اے کے سابق افسربوریس ریڈل کا کہنا ہے کہ کچھ ایسی خبريں گردش کررہی ہیں کہ سعودی عرب پاکستانی وزیراعظم سے اپنی سیکورٹی کی ضمانت حاصل کرنا چاہتا ہے-

........

/169